انگلینڈ اور آئرلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان واحد ٹیسٹ میچ کل شروع ہوگا  

  انگلینڈ اور آئرلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان واحد ٹیسٹ میچ کل شروع ہوگا  

  



لندن (اے پی پی) انگلینڈ اور آئرلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان واحد ٹیسٹ میچ (کل) بدھ سے لندن میں شروع ہوگا۔ انگلینڈ نے آئرلینڈ کے خلاف شیڈول واحد کرکٹ ٹیسٹ میچ کیلئے پہلے ہی سکواڈ کا اعلان کر رکھا ہے۔ جیسن روئے اور لیوس گریگوری کی پہلی مرتبہ ٹیم میں طلبی ہوئی ہے۔ اولی سٹون اور جیک لیچ بھی سلیکٹرز کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب رہے البتہ جوز بٹلر، جوفرا آرچر اور بین سٹوکس کو آرام کا موقع دیا گیا ہے۔ انگلینڈ اور آئرلینڈ کے درمیان واحد ٹیسٹ میچ (کل) بدھ سے شروع ہو گا۔ اعلان کردہ سکواڈ کپتان جوروٹ، معین علی، جیمز اینڈرسن، جونی بیئرسٹو، جیسن روئے، سٹورٹ براڈ، روری برنز، ثام کیورن، جوئے ڈینلی، لیوس گریگوری، جیک لیچ، اولی سٹون اور کرس ووکس پر مشتمل ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...