فواد عالم ایک بار پھر ملک کی نمائندگی کا موقع پانے کیلئے پرامید

فواد عالم ایک بار پھر ملک کی نمائندگی کا موقع پانے کیلئے پرامید

  



لاہور(آئی این پی) قومی کر کٹرفواد عالم پاکستان کرکٹ ٹیم کی دوبارہ نمائندگی کیلئے پر امید ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ ٹیم کی نمائندگی نہ ملنے کی وجہ سے مایوس تھا لیکن ہمت نہیں ہاری،بھر پور محنت کر رہا ہوں، امید ہے کہ پاکستانی ٹیم میں دوبارہ جگہ بنانے میں ضرور کامیاب ہو جاؤں گا، نئی سلیکشن کمیٹی میرے بارے کیا سوچے گی لیکن یہ بات طے ہے کہ منزل کے حصول تک میں ہمت نہیں ہاروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ کرکٹ ہی میری روزی روٹی ہے اور اپنی منزل کے حصول کیلئے میں اپنی کوششوں کا سلسلہ جاری رکھوں گا۔ فواد عالم نے تسلیم کیا کہ کچھ عرصے سے ملکی ٹیم کی نمائندگی نہ ملنے کی وجہ سے وہ مایوس تو تھے لیکن انھوں نے ہمت نہیں ہاری، انھوں نے کہا کہ میں بھر پور انداز میں محنت کر رہا ہوں، پرامید ہوں کہ پاکستانی ٹیم میں دوبارہ جگہ بنانے میں ضرور کامیاب ہو جاوں گا۔ فوادعالم نے سوال اٹھایا کہ فرسٹ کلاس کرکٹ میں 56.08کی اوسط سے 11ہزار رنز بنانے کے باوجود مجھے قومی ٹیم کا حصہ کیوں نہیں بنایا گیا۔قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے مجھے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں بلایا جہاں میری گیم میں مہارت کے ساتھ فٹنس ٹیسٹ بھی لیے گئے، ڈومیسٹک ٹورنامنٹ کے دوران مکی آرتھر نے مجھے مسیج بھی بھیجا کہ وہ ان کی کارکردگی پرگہری نظر رکھے ہوئے ہیں لیکن عمدہ کارکردگی کے باوجود مجھے صلاحیتوں کے اظہار کا موقع فراہم نہیں کیا گیا۔ایک سوال پر فواد عالم نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ نئی سلیکشن کمیٹی میرے بارے کیا سوچے گی لیکن یہ بات طے ہے کہ منزل کے حصول تک میں ہمت نہیں ہاروں گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...