چینی تیراک کی 400میٹر ریس میں مسلسل چوتھی بارفتح‘ریکارڈ بنادیا    

  چینی تیراک کی 400میٹر ریس میں مسلسل چوتھی بارفتح‘ریکارڈ بنادیا    

  



گوانگ زو / جنوبی کوریا(آئی این پی) چینی تیراک سون یانگ نے 400میٹر فری اسٹائل میں ورلڈ ٹائٹل جیت لیا۔انھوں نے یہ اعزاز ریکارڈ چوتھی بار اپنے نام کیا، تین بار کے اولمپک چیمپئن نے 3منٹ 42.44سیکنڈز میں مقررہ فاصلہ طے کرکے کامیابی کو گلے لگایا۔آسٹریلیا کے میک ہورٹن نے سلور میڈل پر اکتفا کیا، 2017 کے فائنل میں بھی دونوں کی یہی پوزیشنز رہی تھیں۔دوسری جانب سوئیڈن کی سارہ سیجوسٹوریم نے ویمنز 100میٹر بٹر فلائی ایونٹ کے سیمی فائنل میں کامیابی حاصل کرلی، انھوں نے مقررہ فاصلہ 56.45سیکنڈز میں طے کیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...