29برس بعد افریقی فٹبال چیمپئن بننے والی الجیریا کی ٹیم کا وطن واپسی پر شاندار استقبال    

  29برس بعد افریقی فٹبال چیمپئن بننے والی الجیریا کی ٹیم کا وطن واپسی پر ...

  



الجیریز(آئی این پی)29برس بعد افریقہ کپ آف نیشنز جیت کر وطن واپس آنے والی الجیریا کی فٹبال ٹیم کا شاندار استقبال کیاگیا۔ٹیم کو استقبالیہ پریڈ کی شکل میں کھلی بس کی چھت پر سوار کراکے ایئرپورٹ سے شہر پہنچایاگیا، جہاں ہزاروں شائقین ان کی راہ دیکھ رہے تھے۔اس موقع پر بس میں سوار سوفیان فیگولی، گول کیپر ایزیڈین ڈوکھا، مڈفیلڈر ریاض مہریز اور فارورڈ اسلام سلیمانی نے اپنے مداحوں کے نعروں کا ہاتھ ہلاکر جواب بھی دیا، الجیریا نے گذشتہ دنوں فائنل میں سینیگال کو 1-0سے مات دیکر دوسری بار علاقائی چیمپئن بننے کا اعزاز پایا تھا، تاہم اس سے قبل انھوں نے اولین ٹائٹل 1990میں اپنے نام کیا تھا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی