ٹی ٹوئنٹی مقابلوں سے بیٹسمینوں کی صلاحیت متاثر ہوئی، مدثر نذر

ٹی ٹوئنٹی مقابلوں سے بیٹسمینوں کی صلاحیت متاثر ہوئی، مدثر نذر

  



کراچی (یواین پی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر اکیڈمیز مدثر نذر نے کہا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی مقابلوں سے قومی بیٹسمینوں کی صلاحیت متاثر ہورہی ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر اکیڈمیز مدثر نذر نے کہا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی مقابلوں سے قومی بیٹسمینوں کی صلاحیت متاثر ہورہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی ایونٹس بہت زیادہ ہو رہے ہیں، اس کے علاوہ دنیا بھر میں بھی ٹی ٹوئنٹی لیگز شروع ہو گئی ہیں اور قومی کھلاڑی بھی اْن میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔مدثر نذر کے مطابق قومی کھلاڑیوں کو سمجھنا چاہئے کہ اْن کی تکنیک خراب ہو رہی ہے،ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے کرکٹ میں وہ خراب تکنیک کے ساتھ لمبے عرصے تک نہیں چل سکتے۔ ان کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم کو دیکھا جائے تو ٹی ٹوئنٹی میں بیٹنگ اچھی ہے تاہم ون ڈے اور ٹیسٹ فارمیٹس میں مشکلات ہیں جس کے حل کیلئے بیٹسمینوں کی تکنیک پر سنجیدگی سے کام کرنا ہو گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...