نیوزی لینڈ کی ٹیم ویمنز نیٹ بال ورلڈ کپ کاٹائٹیل پانچویں مرتبہ جیت لیا

نیوزی لینڈ کی ٹیم ویمنز نیٹ بال ورلڈ کپ کاٹائٹیل پانچویں مرتبہ جیت لیا

  



لیور پول (اے پی پی) نیوزی لینڈ کی ٹیم ویمنز نیٹ بال ورلڈ کپ کی نئی عالمی چیمپئن بن گئی، فاتح ٹیم نے فیصلہ کن معرکے میں دفاعی و عالمی چیمپئن آسٹریلوی ٹیم کو اعصاب شکن مقابلے کے بعد 1 گول سے شکست دے کر پانچویں مرتبہ ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔ انگلینڈ نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔ لیور پول میں کھیلے گئے میگا ٹورنامنٹ کے فائنل میں نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا ویمن ٹیموں کے درمیان کانٹے دار مقابلہ دیکھنے کو آیا تاہم اعصاب کی جنگ میں قسمت نے نیوزی لینڈ کا ساتھ دیا اور اس نے دفاعی چیمپئن کو 52-51 گولز سے زیر کر کے عالمی ٹائٹل اپنے نام کر لیا، یہ نیوزی لینڈ کا 2003ء کے بعد پہلا اور مجموعی طور پر کیریئر کا 11واں ٹائٹل ہے۔ تیسری پوزیشن کیلئے کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ ویمن نے جنوبی افریقہ ویمن کو ہرا کر کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...