پی ایف ایف نیشنل فٹبال چیلنج کپ، واپڈ، انیوی اور کے آرایل کی اگلے راؤ نڈ میں رسائی

پی ایف ایف نیشنل فٹبال چیلنج کپ، واپڈ، انیوی اور کے آرایل کی اگلے راؤ نڈ میں ...

  



پشاور(نیٹ نیوز) پی ایف ایف نیشنل فٹ بال چیلنج کپ میں واپڈا اور نیوی نے حریفوں کو ہرا کر اگلے راؤنڈ میں جگہ بنا لی۔فٹبال پاکستان کی ویب سائٹ کے مطابق واپڈا نے کراچی پورٹ ٹرسٹ کو 0-3 سے ہرایا، زبیر قدیر نے 10 ویں، اشفاق الدین نے 23 ویں اور عدنان سعید نے 57 ویں منٹ میں گول کئے۔دوسرے میچ میں نیوی نے پی ٹی وی کو صفر کے مقابلے میں دو گول سے باآسانی شکست دیدی۔ اویس گل نے 66 ویں اور عبدالرحمن نے 89 ویں منٹ میں گول کئے۔نیشنل بنک آف پاکستان اور پولیس کے درمیان میچ دو دو گول سے برابر رہا، پولیس کی جانب سے طارق نے 28 ویں اور 53 ویں منٹ میں گول کئے جبکہ این بی پی کی جانب سے باسط نے 42 ویں اور مقبول نے 67 ویں منٹ میں گول کئے۔کے آر ایل نے کراچی یونائیٹڈ کو صفر کے مقابلے میں تین گول سے ہرایا، اظہار احمد نے 29 ویں، افتخار حسین نے 41 ویں اور عمیر علی نے 84 ویں منٹ میں گول کئے۔پوائنٹس ٹیبل کے مطابق پی اے ایف، کے آر ایل، واپڈا، نیوی نے تین تین جبکہ پولیس اور این بی پی نے ایک ایک پوائنٹس حاصل کیا ہے۔اس موقع پر خیبرپختونخوا فٹبال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل راجہ باسط کمال مہمان خصوصی تھے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...