گلوبل ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ کے دوسرے ایڈیشن کا آغاز 25 جولائی سے ہو گا

گلوبل ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ کے دوسرے ایڈیشن کا آغاز 25 جولائی سے ہو گا

  



ٹورنٹو (اے پی پی) کینیڈین کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام گلوبل ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ کے دوسرے ایڈیشن کا آغاز 25 جولائی سے ہو گا۔ دفاعی چیمپئن وان کوور نائٹس افتتاحی میچ میں ٹورنٹو نیشنلز کے مدمقابل ہو گی۔ لیگ میں چھ ٹیمیں جن میں ٹورنٹو نیشنلز، وان کوور نائٹس، وائنی پیگ ہاکس، ایڈمونٹن رائلز، مونٹریال ٹائیگرز اور ویسٹ انڈیز بی ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں دکھائی دیں گی۔ گلوبل ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کے درمیان 22 میچز کھیلے جائیں گے جن میں تین پلے آف میچز اور فائنل بھی شامل ہے۔ گلوبل ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ کے افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن وان کوور نائٹس کا مقابلہ ٹورنٹو نیشنلز سے ہو گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...