ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے ملکی ادارے متحرک، سفارشات پر عملدر آمد رپورٹ کی تیاری شروع

ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے ملکی ادارے متحرک، سفارشات پر عملدر ...

  



اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، نیوز ایجنسیاں) پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے ابتدائی رپورٹ کی تیاری شروع کر د ی،سفارشات پر عملدرآمد کی ابتدائی رپورٹ آئندہ ماہ ایشیا پیسفک گروپ کو ارسال کی جائیگی۔وزارت خزانہ کے مطابق رپورٹ سٹیٹ بینک، ایف آئی اے، ایس ای سی پی، فنانشل مانیٹرنگ یونٹ مل کر تیار کریں گے۔رپورٹ کا ایشیا پیسفک گروپ اور ایف اے ٹی ایف اجلاس میں جائزہ لیا جائے گا،رپورٹ منی لانڈرنگ، ٹیرر فنانسنگ کی روک تھام پر تیار کی جائیگی۔ وزارت خزانہ کے مطابق رپورٹ میں غیر قانونی سرمایہ اور جا ئید اد کی منتقلی کی نگرانی کے پہلو بھی بیان کئے جائیں گے،کیش کوریئررز کے ذریعے دہشت گردوں تک سرمائے کی رسائی کو روکنے کے اقدا مات بھی رپورٹ میں بتائے جائیں گے۔ واضح رہے ایف اے ٹی ایف نے گزشتہ اجلاس میں سفارشات پر تیزی سے عملدرآمد کی ہدایت کی تھی،فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا اجلاس امسال ماہ اکتوبر میں ہو گا۔

ادارے متحرک

مزید : صفحہ اول