وائٹ ہاؤس کا پاکستان تعاو ن میں مزید ڈومور کا مطالبہ

  وائٹ ہاؤس کا پاکستان تعاو ن میں مزید ڈومور کا مطالبہ

  



واشنگٹن(این این آئی) وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکہ کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے وائٹ ہاؤس حکام نے ایک بار پھر ڈومور کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے پاکستان کی جانب سے کیا جانا والا تعاون نا کافی مزید تعاون کرنا ہوگا۔نجی ٹی وی کے مطابق وائٹ ہاؤ س نے وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکہ کے حوالے سے ’بیک گراؤنڈ بریفنگ دیتے ہوئے صحافیوں کو بتایا دونوں ممالک کے سربرا ہا ن کے درمیان رو برو ملاقات کے بعد وفود کی سطح پر بھی بات چیت ہوگی اور ظہرانہ بھی دیا جائے گا۔وزیراعظم عمران خان اور صدر ٹرمپ کی ملاقات کی تیاری اور ایجنڈے سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے وائٹ ہاؤس حکام کا کہنا تھا سکیورٹی میٹنگ میں ٹی او آر طے پا گئے ہیں تاہم کولیشن سپورٹ فنڈ کی بحالی کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔امریکہ تمام حالات کا بغور جائزہ لے رہا ہے، پاکستان سے ٹھوس اقداما ت کے منتظر ہیں اور پاکستان کیلئے بہترین موقع ہے طالبان کیساتھ اپنے تعلقات کا فائدہ اْٹھا کر افغانستان میں امن بحال کروائے۔ ا مر یکی حکام نے کہا پاکستان پر افغان امن عمل میں ٹھوس کردار ادا کرنے اور اپنی سرزمین پر دہشت گردوں کیخلاف کارروائی کرنے پر دباؤ ڈالا جائے گا اور پاکستان کو عسکری تنظیموں سے متعلق اپنی پالیسی تبدیل کرنے کی ہدایت بھی کی جائے گی۔ وائٹ ہاؤس حکام نے کہا شکیل آفر ید ی پاکستانی جیل میں ہے اور ہم اْس ملک کے قوانین اور عدلیہ کا احترام کرتے ہیں لیکن یہ دیکھا جائے گا کہ شکیل آفریدی کیساتھ جیل میں کیسا سلوک روا رکھا جا رہا ہے اور اس معاملے پر پاکستانی حکام سے بات بھی کی جائے گی۔ بے شک پاکستانی میڈیا کے خدوخال مختلف ہیں لیکن وہاں صحافیوں پر قدغن لگائی جا رہی ہے جس پر پاکستانی حکام سے بات چیت کی جائے گی۔ گزشتہ ایک سال میں پاکستانی میڈیا پر بہت پابندیاں لگی ہیں جو نا صرف ناقابل قبول ہیں بلکہ اس پر امریکہ کو سخت تحفظات بھی ہیں۔

وائٹ ہاؤس 

مزید : صفحہ اول


loading...