عمران خان نہتے کشمیریوں کیلئے آواز اٹھانے والے پہلے لیڈر ہیں،سیدعلی گیلانی

  عمران خان نہتے کشمیریوں کیلئے آواز اٹھانے والے پہلے لیڈر ہیں،سیدعلی گیلانی

  



سرینگر(مانیٹرنگ ڈیسک) بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ میں اپنی زندگی میں پہلا لیڈر (وزیراعظم عمران خان) دیکھ رہا ہوں کہ جس نے ہم نہتے کشمیریوں کیلئے آواز اْٹھائی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی طرف سے امریکہ کے دورے کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ مسئلہ کشمیر اٹھانے پر پاکستان کے شکر گزار ہیں۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے کردار پر شکر گزار ہیں، امریکا کو کشمیر کی آزادی میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کی جماعت جموں کشمیر پیپلز ڈیمو کریٹ پارٹی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر پر وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات کے دوران ثالثی کی پیشکش بہت اچھی ہے جبکہ برصغیر میں امن کیلئے بات چیت اور سفارتکاری ہی بہترین حل ہے اوراس عمل کی سپورٹ کرنی چاہیے۔پیپلز ڈیموکریٹ پارٹی نے مزید کہا کہ اس مسئلہ کا کوئی فوجی حل نہیں لہٰذا یہ معاملہ مذاکرات سے ہی حل ہو گا۔

سیدعلی گیلانی

مزید : صفحہ اول


loading...