جا ن کو خطرہ ، ڈاکٹرز کی رپورٹ پر نواز شریف کی بیرکمیں اے سی لگائے جانے کا انکشاف

    جا ن کو خطرہ ، ڈاکٹرز کی رپورٹ پر نواز شریف کی بیرکمیں اے سی لگائے جانے کا ...

  



لاہور (آئی این پی)مسلم لیگ(ن) کے قائد وسابق وزیراعظم نواز شریف کے جیل کے کمرے میں ائیرکنڈیشنر ڈاکٹرز کی ہدایات پر لگایا گیا، ڈاکٹرز کی رپورٹس کے مطابق نواز شریف کی جان کو خطرہ ہو سکتا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر اظہر کیانی نے رپورٹ میں نواز شریف کے گردے فیل ہونے کا خدشہ ظاہر کیا تھا اور نواز شریف کو گھبراہٹ اورطبیعت کی خرابی کی بڑی وجہ پانی کی کمی بتائی گئی تھی۔ڈاکٹر اظہر کیانی کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ پسینے اور پانی کی کمی سے میڈیکل ایمرجنسی ہوسکتی ہے، پانی کی کمی سے گردے فیل ہو سکتے ہیں، دل کی تکلیف کا بھی اندیشہ ہے۔اس کے علاوہ ڈاکٹر حامد شریف خان نے بھی نواز شریف کی طبیعت میں خرابی کی وجہ ڈی ہائیڈریشن بتائی تھی۔ ڈاکٹر حامد شریف کی رپورٹ کے مطابق پانی کی کمی سے نواز شریف کوما میں جا سکتے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز کی رپورٹ کی روشنی میں نواز شریف کے جیل کے کمرے میں اے سی لگایا گیا۔

انکشاف

مزید : صفحہ اول