پاکستان تحریک انصاف کی تنظیم نو کا پہلا مرحلہ مکمل ہو گیا

 پاکستان تحریک انصاف کی تنظیم نو کا پہلا مرحلہ مکمل ہو گیا

  



اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کی تنظیم نو کا پہلا مرحلہ مکمل ہو گیا۔ مرکز، پنجاب اور جنوبی پنجاب کے تنظیمی عہدیداران نے باضابطہ حلف اٹھالئے۔چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی نے نامزد عہدیداران سے حلف لیا۔پیر کو مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے مطا بق حلف اٹھانے والوں میں مرکزی ایگزیکٹو کمیٹی سے عامر کیانی،ڈاکٹر ابو الحسن، احمد جواد، عمر سرفراز چیمہ، اعجاز رفیع بٹ،کرنل امان اللہ، عمر فارق مایر، زاہد کاظمی اور نیلوفر بختیار، پنجاب سے اعجاز احمد چوہدری، اعجاز حسین منہاس،چوہدری اشفاق، شبیر سیال،شعیب صدیقی، ندیم بھنڈر،بریگیڈئرممتاز کاہلوں، رانا ندیم، عثمان بسرہ، عارف عباسی، عطا اللہ خان،شکیل نیازی،حافظ عبید اللہ، اور شبیر سیال جبکہ جنوبی پنجاب سے نور خان بابا، عائشہ نذیر جٹ،معین الدین قریشی،میاں فرزند، علی رضا دریشک،مصدق شاہ اور نعیم الدین وڑائچ نے حلف اٹھا یا۔اس موقع پر چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی نے خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان تحریک انصاف نے الحمد اللہ تنظیم نو کا مرحلہ کامیابی سے مکمل کرلیاہے۔آئین بھی پوری طرح نافذ العمل ہوچکا ہے۔ تنظیم نو کے اگلے مرحلے میں ذیلی سطح کی تنظیموں کی تشکیل کا عمل مکمل کرنا ہوگا۔ باہمی مشاورت کے اصول کو مدنظر رکھتے ہوئے شفاف اور مؤثر فیصلہ سازی یقینی بنائیں گے۔تنظیم نو کا عمل مکمل کرتے ہی ہر سطح پر عوامی مسائل کے حل پر توجہ مرکوز کریں گے۔ رنگ برنگے سیاسی نعروں سے سیاسی فضاء مکدر کرنے کی حزب اختلاف کی کوششوں کا منہ توڑ جواب دیں گے۔پیپلز پارٹی اور نون لیگ سمیت اپوزیشن کی دیگر جماعتوں نے اپنے ادوار میں قوم کا غیر معمولی نقصان کیا۔عوامی ایشوز کے حل اور گورننس میں بہتری کیلئے تحریک انصاف کے منشور کے نفاذ میں حکومت کی بھرپور معاونت کریں گے۔

پی ٹی آئی

مزید : صفحہ اول


loading...