واشنگٹن میں پاکستانیوں نے نئے پاکستان کی بنیاد رکھ دی، میاں اسلم اقبال

واشنگٹن میں پاکستانیوں نے نئے پاکستان کی بنیاد رکھ دی، میاں اسلم اقبال

  



لاہور (نمائندہ خصوصی) صوبائی وزیراطلاعات وثقافت میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکہ سے پاکستان کا مثبت تاثر سامنے آیا ہے۔عمران خان نے جو کہا کر دکھایا،مخالفین کے بھی منہ بند ہو گئے۔چارٹر طیارے کی جگہ کمرشل فلائٹ پر سفر کرکے وزیراعظم نے عوام کے دل جیت لئے ہیں۔تارکین وطن کی جانب سے ان کا استقبال تاریخی اقدام ہے۔واشنگٹن میں بھی پاکستانیوں نے نئے پاکستان کی بنیاد رکھ دی ہے۔صوبائی وزیر نے اپنے بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے سادگی کے کلچر کو فروغ دیا ہے اورکفایت شعاری کی پالیسی اپنائی ہے۔بطور وزیراعظم عمران خان سادگی کی عملی مثال قائم کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اب پاکستانی وزیراعظم پرچیاں لے کر وائٹ ہاؤس نہیں جائے گا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان ترقی وخوشحالی اور معیشت کے استحکام کا سفر تیز رفتاری سے طے کررہا ہے۔جس سے مخالفین بوکھلاہٹ کا شکار ہیں اور ان کی نیندیں اڑی ہوئی ہیں۔

 میاں اسلم اقبال

مزید : صفحہ اول


loading...