چیئر مین ایف بی آرنے بینکو ں سے بے نامی اکاؤنٹس کی تفصیلات 15روز میں مانگ لیں 

چیئر مین ایف بی آرنے بینکو ں سے بے نامی اکاؤنٹس کی تفصیلات 15روز میں مانگ لیں 

  



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک،نیوز ایجنسیاں)  چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے تمام بینکوں سے بے نامی اکانٹس کی تفصیلات طلب کرلیں اور بینک سربراہوں کو ہدایات دی کہ بے نامی ایکٹ 2017 کے تحت  اپنے اکاونٹ ہولڈرز کے بے نامی اکاونٹس کی تفصیلات خود طلب کریں۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین ایف بی آر شبرزیدی نے تمام بینکوں کے سربراہان کو خط لکھا، جس میں اکاؤنٹ ہولڈرز کے بینامی اکاؤنٹ کی تفصیل خود طلب کرنے کی ہدایت کی۔چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ بینک اکاؤنٹ ہولڈرز سے بے نامی اکاونٹس کی تفصیل خودطلب کریں، ایف بی آر اکاؤنٹ ہولڈرز سے براہ راست رابطہ نہیں کرنا چاہتا اور یہ اقدام لوگوں کے ایف بی آر پر اعتماد قائم رکھنے کیلئے ہے۔شبرزیدی نے کہا کہ بے نامی اکاؤنٹس پرفراہم معلومات خفیہ رکھی جائیں گی، ایف بی آرقانونابے نامی اکاؤنٹس کی نشاندہی کاذمے دار ہے، اس سلسلے میں ایف بی آر اور بینک مل کر کام کریں تو بہتر نتائج حاصل کئے جا سکتے ہیں۔چیئرمین ایف بی آر نے خط میں کہا بے نامی اکاؤنٹس کی نشاندہی کیلئے تمام بینکوں کا تعاون بہت ضروری ہے لہٰذا بے نامی اکاؤنٹس سے متعلق معلومات جو بینکوں کو حاصل ہیں وہ پندرہ یوم میں ایف بی آر کو فراہم کریں۔

چیئرمین ایف بی آر

مزید : صفحہ اول


loading...