وزیراعظم بیرون ملک میں بھی  کنٹینر سے نہیں اترے،بلاول

    وزیراعظم بیرون ملک میں بھی  کنٹینر سے نہیں اترے،بلاول

  



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم کے واشنگٹن میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔بلاول بھٹو زرداری نے اپنے رد عمل میں کہا کہ افسوس، وزیراعظم بیرون ملک میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہو  ئے کنٹینر سے نہیں اترے، عمران خان لیڈر نہیں ایک حکمران ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ایسے لیڈر کی ضرورت ہے جوصرف اپنی نہیں، تمام پاکستانیوں کی بات کرے، اگر حکومت اپوزیشن کا کردار ادا کرے گی اور اپوزیشن بھی اپوزیشن کا کردار ادا کرے گی تو ملک کون چلائے گا۔

بلاول

مزید : صفحہ اول


loading...