صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس 29جولائی کو طلب کر لیا
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی اسمبلی کا اجلاس 29جولائی کو سہ پہر4بجے طلب کر لیا۔اجلاس میں معمول کا ایجنڈا نمٹایا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آئین کے آرٹیکل 54کی شق 1کے تحت حاصل اختیارات کا استعمام کر تے ہوئے قومی اسمبلی کا اجلاس 29جولائی بروز پیر سہ پہر4بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں معمول کا ایجنڈا نمٹایا جائے گا۔
قومی اسمبلی