یوتھ فیسٹیول کیس،رانا مشہودکا نیب  میں جواب داخل،پیش نہ ہوئے

  یوتھ فیسٹیول کیس،رانا مشہودکا نیب  میں جواب داخل،پیش نہ ہوئے

  



 لاہور(کر ائم رپو رٹر ) سابق صوبائی وزیر رانا مشہود احمد ذاتی مصروفیات کی وجہ سے پنجاب یوتھ فیسٹیول مبینہ کرپشن کیس میں طلبی کے نوٹس پر نیب میں پیش نہ ہوئے، رانا مشہود کے وکلاء نے نیب میں پیش ہو کر سوالنامے کے جوابات جمع کرا دئیے،نیب نے 6اگست کو دوبارہ طلب کرلیا۔ تفصیلا ت کے مطابق نیب کی جانب سے پنجاب یوتھ فیسٹول مبینہ کرپشن کیس میں سابق صوبائی وزیر رانا مشہود کو سوالنامے کے جواب سمیت پیر کے روز طلب کیا گیا تھا۔ تاہم رانا مشہود کی جگہ ان کی وکلا ء کی ٹیم نیب میں پیش ہوئی اور جوابات جمع کرائے۔ رانا مشہود کے وکیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رانامشہود مصروفیات کیوجہ سے پیش نہیں ہو سکے۔واضح رہے نیب 2017ء میں انہیں کلین چٹ دے چکا ہے لیکن اب دوبارہ طلب کیا جارہا ہے۔ وکلاء نے بتایا کہ نیب نے رانا مشہود کو دوبارہ 6اگست کو طلب کیا ہے۔یاد رہے کہ اس کیس میں سابق ڈی جی سپورٹس بورڈ سمیت دیگر نیب کی حراست میں ہیں۔

یوتھ فیسٹول

مزید : صفحہ اول


loading...