بیگم کوٹ، تیز رفتارٹرک تلے آکر موٹرسائیکل سوار جاں بحق

بیگم کوٹ، تیز رفتارٹرک تلے آکر موٹرسائیکل سوار جاں بحق

  



لاہور(کر ائم رپورٹر) شاہدرہ میں تیزرفتار ٹرک کی زد میں آکر 22 سالہ موٹرسائیکل سوار خان بہادر جاں بحق ہو گیا۔ لوگوں نے ٹرک ڈرائیور عمر کو قابو کر کے پولیس کے حوالے کر دیا۔تفصیلات کے مطابق بیگم کوٹ کے قریب تیز رفتار ٹرک بے قابو ہو کر موٹرسائیکل سے جا ٹکرایا جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار خان بہادر ٹرک کے ٹائر تلے آکر موقع پر دم توڑ گیا۔ پولیس نے متوفی کی نعش قانونی کاروائی کے بعدورثا کے حوالے کر دی جو اسے آبائی علاقے گوجرانوالہ لے کر روانہ ہو گئے۔

مزید : علاقائی


loading...