واشنگٹن میں پاکستانیوں کے جذبے نے مخالفین کی نیندیں حرام کر دیں، شہباز گل

  واشنگٹن میں پاکستانیوں کے جذبے نے مخالفین کی نیندیں حرام کر دیں، شہباز گل

  



لاہور(آئی این پی) وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان شہباز گل نے کہا ہے کہ واشنگٹن میں پاکستانیوں کے جذبے نے سیاسی مخالفین کی نیندیں حرام کر دیں، وزیراعظم نے پھر واضح کر دیا کچھ ہو جائے این آر او نہیں ملے گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ واشنگٹن میں پاکستانیوں کے جوش وجذبے نے سیاسی مخالفین کی نیندیں حرام کر دی ہیں،کیپٹل ون ارینا کا سٹیڈیم لاہور اور کراچی کا منظر پیش کر رہا تھا،امریکہ میں مقیم پاکستانیوں نے وزیراعظم عمران خان سے جس محبت اور عقیدت کا اظہار کیا ہے تاریخ میں اسکی مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا اوورسیز پاکستانیوں نے ثابت کر دیا ہے کہ ہم زندہ قوم ہیں،عمران خان پہلے وزیراعظم ہیں جنہوں نے فائیو سٹار ہوٹل میں نہیں پاکستان ہاؤس میں قیام کیا ہے،نئے پاکستان کا وزیراعظم اپنے ٹبر کو امریکہ نہیں لے کر گیا،عمران خان نے کمرشل فلائٹ پر سفر کرکے سب کے لیے مثال قائم کی ہے۔ انہوں نے کہا وزیراعظم نے ایک بار پھر واضح کر دیا کہ چاہے کچھ بھی ہو جائے این آر او نہیں ملے گا،ایک طرف کپتان نے واشنگٹن میں تاریخ ساز جلسہ کیا دوسری طرف جلسیاں جلسیاں کھیلنے والے دربدر پھر رہے ہیں،کرپٹ سیاستدانوں کو پیغام مل گیا،لوٹی ہوئی دولت ہر صورت واپس کرنا ہو گی۔

شہباز گل

مزید : صفحہ اول


loading...