رانا ثناء گھر سے کھانا منگوانے کیلئے سپرنٹنڈنٹ جیل سے رجوع کریں، عدالت

  رانا ثناء گھر سے کھانا منگوانے کیلئے سپرنٹنڈنٹ جیل سے رجوع کریں، عدالت

  



لاہور(نامہ نگار) ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج لاہور قیصر نذیر بٹ نے رانا ثنا اللہ کو گھر سے کھانا منگوانے کے لئے دائردرخواست پر جیل سپرنٹنڈنٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی، فاضل جج نے قراردیا کہ پہلے جیل سپرنٹنڈنٹ سے رابط کیا جائے جس کے بعد عدالت سے رجوع کریں۔منشیات کیس میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے راہنمارانا ثنا اللہ نے اپنے وکیل فرہاد علی شاہ کی وساطت سے دائردرخواست میں موقف اختیار کررکھا تھا کہ وہ بیمار ہیں، ان کو گھر سے کھانا منگوانے کی اجازت دی جائے، عدالت نے جیل سے رپورٹ طلب کررکھی تھی جو پیش کردی گئی جس کے بعد عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے درخواست گزاررانا ثنا اللہ کے وکیل کو ہدایت کی کہ وہ پہلے جیل انتظامیہ سے رابط کریں،اس کے بعدعدالت سے رجوع کیا جائے۔

رانا ثناء

مزید : صفحہ اول