ماڈل ٹرائل کورٹ نے 6 مقدمات کے فیصلے سنادیئے

ماڈل ٹرائل کورٹ نے 6 مقدمات کے فیصلے سنادیئے

  



لاہور(نامہ نگار)ضلع کچہری کی ماڈل ٹرائل کورٹ نے 6 مقدمات کے فیصلے سنادیئے،ماڈل ٹرائل کورٹ کے جوڈیشل مجسٹریٹ ظفر فرید ہاشمی نے مقدمات کے فیصلے سنائے ہیں۔یادرہے کہ چیف جسٹس پاکستان نے سائلین کو بروقت انصاف کی فراہمی کے لئے ماڈل کورٹ کا انعقاد کیا تھا،ضلع کچہری ماڈل ٹرائل کورٹ میں 6 سال پرانے مقدمہ پر بھی فیصلہ سنایا گیا ہے جس میں 6 گواہان کے بیانات قلمبند کئے گئے،ان مقدمات کا فیصلہ چار روز کے بعدسنایا گیاہے،جبکہ ماڈل ٹرائل کورٹ میں 2018ء کے 3اور 2019ء کے دو مقدمات بھی شامل تھے جن کا فیصلہ فاضل جج نے گزشتہ روزسنایاہے۔

مزید : علاقائی


loading...