سینیٹرشبلی فراز کے گھر واردات، الماریوں کے تالے توڑ کر نقدی چرالی گئی

سینیٹرشبلی فراز کے گھر واردات، الماریوں کے تالے توڑ کر نقدی چرالی گئی

  



اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) نا معلوم چور سینیٹر شبلی فراز کے گھر چوری کر کے فرار، تھانہ کوہسار پولیس سینیٹر شبلی فراز کے گھر پہنچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق سنیٹر شبلی فرازپی ٹی آئی ہا وس نمبر1پربت روڈایف سیون تھری میں گزشتہ شام مغرب کے وقت واک کرنے نکلے پیچھے خورشیدنامی گھرکاملازم موجود تھا۔ اسی دوران کمرے کا تالہ چابی سے کھولاگیااور اندر کمرے میں لگی الماریوں کے تالے توڑکرنقدی چرالی گئی۔ موقع پرایس ڈی پی او سیکرٹریٹ الفت عارف ایس ایچ اوکوہسار ڈیوٹی آفیسرکوہسار اورفنگرپرنٹ ٹیم پہنچی مزیدکاروائی جاری ہے۔

شبلی فراز

مزید : صفحہ اول


loading...