جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن،144ملزمان گرفتار

  جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن،144ملزمان گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)صدر ڈویژن پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ایس پی صدر ڈویژن احسن سیف اللہ کی زیرِنگرانی صدر ڈویژن پولیس نے اشتہاری و سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گذشتہ ہفتہ کے دوران مختلف جرائم میں ملوث144ملزمان گرفتار کر لیئے۔ڈکیت و چور گینگز کے12 ملزمان گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے3 لاکھ 60ہزارروپے سے زائد مالیت کا سامان برآمد کیا گیا۔ ناجائزاسلحہ کے خلاف کارروائی کے دوران31 ملزمان کے قبضہ سے26 پسٹلز،2 رائفلز، 1 کلاشنکوف اور گولیاں برآمد کر لیں۔ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 39ملزمان کے قبضہ سے15کلو گرام سے زائد چرس اور317شراب برآمد کی گئی۔چوری، چیک ڈس آنر، امانت میں خیانت سمیت دیگر مقدمات میں مطلوب15 اشتہاری مجرمان گرفتارجبکہ 20 عدلتی مفروران کو بھی حراست میں لیاگیا۔
پتنگ بازی،ون ویلنگ،قحبہ خانوں اور لاؤڈ سپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی پر27ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا۔

مزید :

علاقائی -