منشیات کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو 14 روز ہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم

  منشیات کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو 14 روز ہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم

  



لاہور(نامہ نگار)کینٹ کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ ندیم احمدنے ایک کلو سے زائدمنشیات کے مقدمہ میں ملوث ملزم شاہد حمید کو 14روز ہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دے دیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو سرکاری وکیل نے موقف اختیار کیا کہ تھانہ گجر پورہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کیا ،پولیس نے ملزم کو دوران چیکنگ گرفتار کیا جبکہ دوران تفتیش ملزم اعتراف جرم بھی کر چکا ہے ملزم کے خلاف 9سی کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے، ملزم کے قبضے سے ایک کلو 400 گرام چرس برآمد ہوئی تھی۔

،ملزم پہلے بھی منشیات فروشی جیسے ناجائز کاروبار میں ملوث رہ چکا ہے ،عدالت نے دلائل سننے کے بعد ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم جاری کردیاہے۔

مزید : علاقائی