اشیاء خوردونو ش کی در آمد ات میں 8.35فیصد کمی

اشیاء خوردونو ش کی در آمد ات میں 8.35فیصد کمی

  



اسلام آباد (اے پی پی) گزشتہ مالی سال کے دوران ملک میں اشیاء خورونوش کی درآمدات میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ پاکستان بیورو برائے شماریات اور سٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق مالی سال2018-19ء کے دوران ملک میں اشیاء خوراک کی درآمدات میں مجموعی طور پر 8.35 فیصد کی شرح سے نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔ اعداد و شمار کے مطابق جولائی 2018ء سے لے کر جون 2019ء تک اشیاء خوراک کی درآمدات پر 5.68 ارب ڈالر زرمبادلہ خرچ کیا گیا۔ مالی سال  2017-18ء کے دوران اشیاء خوراک کی درآمدات میں 6.184 ارب ڈالر کا زرمبادلہ خرچ ہوا تھا۔ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ مالی سال کے دوران خشک دودھ، کریم اور بچوں کیلئے اشیاء خوراک کی درآمدات میں 16.64 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح ڈرائی فروٹس اور نٹس کی درآمدات میں کمی کا تناسب 56.84 فیصد ریکارڈ کیا گیا تاہم اس کے برعکس چائے کی درآمدات میں 3.59 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ مصالحہ جات کی درآمدات میں کمی کا تناسب 2.77 فیصد ریکارڈ کیا گیا

مزید : کامرس


loading...