ڈیرھ سالہ بچہ باپ سے لے کر ماں کے حوالے کرنے کا حکم

  ڈیرھ سالہ بچہ باپ سے لے کر ماں کے حوالے کرنے کا حکم

  



لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج شاہد منیر نے ڈیرھ سالہ بچہ باپ سے لے کر ماں کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا،عدالت نے میاں بیوی میں صلح کرانے کے لئے فریقین کو اکٹھا کیا لیکن خاوند نے بیوی کو لے جانے سے انکار کردیاجس کے بعد فاضل جج نے مذکورہ بالا حکم جاری کردیا۔درخواست گزارروبینہ نے اپنے ڈیرھ سالہ بچے کے حصول کے لئے درخواست دائر کررکھی تھی۔

،جس میں کہا گیاتھا کہی اس کے شوہر راجہ نے بچے کو چھین کو اسے گھر سے نکال دیا ہے ،وہ بچے کے بغیر زندہ نہیں رہ سکتی ،عدالت بچے کو ماں کے حوالے کرنے کاحکم دے ،عدالتی حکم پر پولیس نے بچے کو باپ سمیت عدالت میں پیش کردیا،فاضل جج نے فریقین کے وکلا ءکو ہدایت کی کہ دونوں کے درمیان صلع کرادیں تاکہ ان کا گھر برباد ہونے سے بچ سکے تاہم شوہر نے بیوی کو ساتھ لے جانے سے انکار کردیا جبکہ اس کی بیوی درخواست گزار روبینہ کا کہنا ہے کہ وہ گھر آباد ہونا چاہتی ہے ،عدالت نے صلع نہ ہونے پر بچے کو ماں کے حوالے کرنے کا حکم دیتے ہوئے درخواست نمٹٓادی ۔

مزید : علاقائی


loading...