ٹیلرماسٹر کےخلاف ایک لاکھ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر

  ٹیلرماسٹر کےخلاف ایک لاکھ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر

  



لاہور(نامہ نگار)صارف عدالت میں شہری نے شیروانی کی ناقص سلائی پر ٹیلرماسٹر کے خلاف ایک لاکھ روپے ہرجانہ کا دعویٰ دائر کردیا۔عدالت نے مذکورہ ٹیلر کو25اگست کے لئے طلبی کے نوٹس جاری کردیئے ہیں۔صارف عدالت میں وحدت روڈ کے رہائشی اختر حیات نے ٹیلر پرویزکے خلاف مذکورہ بالا ہرجانہ کا دعویٰ دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ اس نے اپنی شیروانی سلائی کے لئے ٹیلر پرویزکودی ،شیروانی کاباقاعدہ ماپ دیاگیا،جب سلائی کے بعد اس نے شیروانی پہن کر چیک کی تو اس کی سلائی ناقص تھی،شیروانی پہننے کے بعداس کی سلائی کھانے کے دوران جگہ جگہ سے کھل گئی تھی۔

،جس کی وجہ سے اس کوشرمندگی کا سامنا کرنا پڑا،ٹیلر کو شکایت کی تو کوئی شنوائی نہیں ہوئی ،عدالت سے استدعاہے کہ اسے ذہنی کوف کا سامنا کرنا پڑاہے جس پر اسے مذکورہ بالا ہرجانہ کی رقم دلوائی جائے۔

مزید : علاقائی


loading...