پنجاب،24گھنٹے میں943 حادثات،610افراد شدید زخمی

  پنجاب،24گھنٹے میں943 حادثات،610افراد شدید زخمی

  



لاہور(کر ائم رپو رٹر)پنجاب ایمرجنسی سروس نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 943روڈ ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جس مےں 610افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوںمےں منتقل کیا گیا۔ اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات 419 ڈرائیوز ،کم عمرڈرائیور32مسافر478اور162پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔

اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ242ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میںموصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت254متاثرین کے ساتھ پہلے فےصل آباد 83حادثات میں 91متاثرین کے ساتھ دوسرے اور ملتان65حادثات میں72متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1059متاثرین میں808مرد اور251خواتین شامل ہیںجبکہ زخمی ہونیوالوںمیں207 افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور594افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ258زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں757موٹر سائیکلز،130آٹو رکشے،85موٹر کاریں،45وین10مسافربسیں،32ٹرک اور140دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

مزید : علاقائی


loading...