زونگ اور رئیل می میں ڈیوائسز پر فری فورجی ڈیٹاآفرز کا معاہدہ

  زونگ اور رئیل می میں ڈیوائسز پر فری فورجی ڈیٹاآفرز کا معاہدہ

  



لاہور(پ ر) پاکستان میں تیزی سے مقبولیت حاصل کرنے والے اسمارٹ فون رئیل پاورڈ بائی اوپو اور پاکستان کے نمبر 1 ڈیٹا نیٹ ورک زونگ فور جی کے درمیان ایک معاہدہ طے پایاہے تاکہ پاکستان میں رئیل می realme استعمال کرنے والوں کو زبردست ڈیٹ بنڈلز کی آفرز کی جا سکیں۔ اس کے علاوہ، realme اور Zong کے کسٹمرز realme کے ہر موبائل فون کی خریداری پر مسلسل تین ماہ تک مفت انٹرنیٹ سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔ اس طرح نوجوانوں کے لیے تیارکردہ جدید اسمارٹ فون پر انہیں 3G اور LTE کا بہترین تجربہ حاصل ہو سکے گا۔ اس شراکت کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے Pakstan realme کے مارکیٹنگ ہیڈ، ہی شونڑی (He Shunzhi)نے کہا:”اسمارٹ فون استعمال کرنے والے نوجوانوں کی بڑھتی ہوئی تعداد realme کو پسند کرتی ہے۔ realme اورZong کے درمیان شراکت یقیناً ایک اہم پیش رفت ہے۔ لہٰذا Zong کے ساتھ ہاتھ ملانے کا ہمارا مقصد لوگوں کے لیے جدید مصنوعات اور خدمات متعارف کرا کے مجموعی تجربے کو بہتر بنانا ہے۔زونگ کے سینئر مینیجر کارپوریٹ سیلز، گورنمنٹ، کارپوریٹ سیلز نارتھ، لی چی (Li Qi) نے کہا:”Zong 4G شروع سے ہی پاکستان میں ڈیٹا کے انقلاب میں پیش پیش رہا ہے اور طلباء، ابھرتے ہوئے انٹریپرینیورز اور زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کوڈیجیٹل طرز زندگی کے قابل بنا رہا ہے۔ہم ملک میں ڈیجیٹل انقلاب کے ساتھ جس طرح آگے بڑھ رہے ہیں، ایسی انٹرپرائززاپنے کسٹمرز کے لیے حوصلہ افزا فوائد حاصل کریں گی۔

مزید : کامرس


loading...