پیپلزپارٹی کا ا لیکشن کمیشن کو خط، گھوٹکی کے ڈسٹرکٹ چیئرمین کو ہٹانے کا مطالبہ

پیپلزپارٹی کا ا لیکشن کمیشن کو خط، گھوٹکی کے ڈسٹرکٹ چیئرمین کو ہٹانے کا ...

  



اسلام آباد(آن لائن) پاکستان پیپلزپارٹی نے ا لیکشن کمیشن کو خط لکھ کر گھوٹکی کے ڈسٹرکٹ چیئرمین کو ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ حاجی خان مہر پی پی ٹکٹ پر ڈسٹرکٹ چیئرمین گھوٹکی منتخب ہوئے۔ڈسٹرکٹ چیئرمین گھوٹکی نے اپنی ہی پارٹی کے امیدوار کے خلاف کاغذات نامزدگی جمع کرادئیے۔حاجی خان مہر این اے 205 کے ضمنی انتخاب میں پی پی مخالف امیدوار علی احمد خان مہر کے ہمراہ فعال کردار ادا کررہے ہیں۔ خط میں کہا گیا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے ڈسٹرکٹ چیئرمین گھوٹکی کو 17 جولائی کو پارٹی سے نکال دیا تھا، پاکستان پیپلزپارٹی نے حاجی خان مہر کو شوکاز نوٹس کا جواب نہ دینے کے بعد پارٹی سے نکالا،لہذا الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا جاتا ہے کہ حاجی خان مہر کو گھوٹکی کی ڈسٹرکٹ کونسل کی چیئرمین شپ سے ہٹایا جائے۔

پیپلزپارٹی

مزید : علاقائی


loading...