جسٹس(ر) ثاقب نثار کی سہولت سنٹر اچھرہ آمد، ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید کروائی

  جسٹس(ر) ثاقب نثار کی سہولت سنٹر اچھرہ آمد، ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید کروائی

  



لاہور(این این آئی)سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس(ر)ثاقب نثار کی بغیر پروٹوکو ل سہولت سنٹر اچھرہ آمد ہوئی۔ جسٹس(ر)ثاقب نثار نے عام شہری کی طرح اپنے ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید کروائی۔انچارج لائسنسنگ سنٹر وحید بھٹہ نے سابق چیف جسٹس کو فریش لائسنس، رینول، انٹرنیشنل اور لرنر پرمٹ کے حصول کے طریق کار پر مفصل بریفنگ دی۔شہریوں اور عملہ نے سابق چیف جسٹس کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس(ر)ثاقب نثار نے لائسنسنگ سسٹم کو سراہا۔

جسٹس(ر)ثاقب نثار

مزید : علاقائی


loading...