پاکستان اور جاپان کے درمیان باہمی تجارت کو فروغ دیا جائے: ایف پی سی سی آئی 

  پاکستان اور جاپان کے درمیان باہمی تجارت کو فروغ دیا جائے: ایف پی سی سی آئی 

  



کراچی(اکنامک رپورٹر) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامر س اینڈ انڈسٹر ی کے صدر انجینئر داروخان اچکزئی سی اے سی سی آئی کی دعوت پر ٹو کیو جاپان کا دورہ کر رہے ہیں جس میں سی اے سی سی آئی کے صدراتی وفد جسکی نما ئند گی سی اے سی سی آئی کے صدر سمیر مو دی شامل ہیں۔ انکے دورہ جا پا ن کے در میان صدر ایف پی سی سی آئی انجینئر داروخان اچکزئی نے جا پا ن چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹر ی(JCCI)  میں سی اے سی سی آئی میٹنگ میں خطا ب کر تے ہو ئے پاکستا ن اور جا پا ن کے در میان دو طر فہ تجا رت کو فر وغ دینے پر زور دیا۔ انہو ں نے کہاکہ جا پا ن پا کستان کے بڑ ے تجارتی شراکت دارو ں میں سے ایک ہے اور دونو ں ملکو ں کے در میان تجا رتی حجم 2.5  بلین ہے جسکی وجہ آٹو مو با ئلزکی بھا ری در آمد ہے۔ انہو ں نے پاکستان میں مو جو د سرمایہ کاری خصو صی طو ر پر CPEC پروجیکٹ سے متعلق سر مایہ کاری کے مواقعوں کا بھی زکر کیا۔ انہوں نے جاپانی فرمز کو پاکستان میں مو جو د مختلف شعبو ں مثلاً توانا ئی، انفراسٹر کچر، ذرائع نقل وحمل اور مواصلا ت میں مو جود سر مایہ کاری کے مو جودہ مواقعوں کے با رے میں بتا یا۔ صدر ایف پی سی سی آئی انجینئر داروخان اچکزئی نےCPEC سے متعلق اسپیشل اکنامک زون پر بھی روشنی ڈالی۔ صدر ایف پی سی سی آئی انجینئر داروخان اچکزئی کی اپنے ہم منصب جاپان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹر ی کے چیئر مین آکیومیمورا سے بھی ملا قا ت ہو ئی۔ اس ملاقا ت میں دونو ں نے با ہمی تجا رت کے فرو غ کو بہتر بنا نے کی ضرورت پر زور دیا۔ سمیر مو دی صدر CACCI، تیرو اسدا، نائب صدر CACCIجاپان آکیو میمورا، چیئرمین جاپان چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹر ی نے بھی CACCIکی میٹنگ سے خطا ب کیا۔     

مزید : کامرس