پنجاب میں مولی کا زیر کاشت رقبہ 6298ہیکٹرسے تجاوزکرگیا

پنجاب میں مولی کا زیر کاشت رقبہ 6298ہیکٹرسے تجاوزکرگیا

  



فیصل آباد(بیورورپورٹ)پنجاب میں مولی کا زیر کاشت رقبہ 6298ہیکٹر اور پیداوار 116852 ٹن سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ ماہرین سبزیات نے کاشتکاروں کو مولی کی 40دن والی اگیتی قسم کی کاشت ماہ اگست کے دوران مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔شعبہ سبزیات کے ماہرین زراعت نے بتایاکہ یہ قسم گرمی برداشت کرنے کے علاوہ 40سے55دن کے دوران برداشت کے قابل ہوجاتی ہے۔ انہوں نے بتایاکہ اگیتی مولی کی کاشت دریا، نہر یا راجباہ کے قریب زرخیز میرا زمینوں پر کریں تاکہ مولی کی جڑکی بڑھوتری زیادہ ہو اور اچھی کوالٹی کی فصل حاصل ہوسکے۔انہوں نے بتایاکہ مولی کی کاشت کے وقت منتخب کردہ کھیت کو ہموار کریں کیونکہ نیچی جگہوں پرپانی زیادہ کھڑا ہونے اور اونچی جگہوں پر کم پانی سے فصل کا اگاؤ اور بڑھوتری متاثر ہوتی ہے اور پیداوار میں کمی واقع ہوجاتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ کاشتکار زمین کی تیاری کے وقت ایک دفعہ گہرا ہل اور دوتین دفعہ عام ہل بمعہ سہاگہ چلائیں اورزمین کو نرم بھربھرا تیار کرنے کیلئے ایک دفعہ روٹا ویٹر چلائیں۔

مزید : کامرس