شیڈولڈ بینکوں کی جانب سے مختصر مدت کے قرضوں میں 9.98 فیصد اضافہ

 شیڈولڈ بینکوں کی جانب سے مختصر مدت کے قرضوں میں 9.98 فیصد اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (اے پی پی) گزشتہ مالی سال کے دوران شیڈولڈ بینکوں کی جانب سے مختصر مدت کے قرضوں میں 9.98 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی طرف سے اس حوالے سے جاری اعداد وشمار کے مطابق جون  2019ء کے اختتام پر شیڈولڈ بینکو ں کی جانب سے مختصر مدت کے قرضوں کا حجم 8096.777 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جو مالی سال 2017-18ء کے مقابلہ میں 9.98 فیصد زیادہ ہے۔ مالی سال  2017-18ء کے دوران شیڈولڈ بینکوں کی جانب سے مختصر قرضوں کی مدت کا حجم 7361.622 ارب روپے میں ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اعداد وشمار کے مطابق مئی 2019ء میں شیڈولڈ بینکوں کے مختصر مدت کے  قرضوں کا حجم 8021.991 ارب روپے رہا۔ ایک ماہ کے عرصہ میں شیڈولڈ بینکوں کی جانب سے مختصر مدت کے قرضوں کے حجم میں اضافے کی شرح  0.93 فیصد رہی۔

مزید :

کامرس -