کچہریوں میں جگہ کم،وکلا عدالتوں کے برآمدوں میں بیٹھنے پر مجبور

کچہریوں میں جگہ کم،وکلا عدالتوں کے برآمدوں میں بیٹھنے پر مجبور

  



لاہور(نامہ نگار)سیشن کورٹ،سول کورٹ اور تینوں کچہریوں میں وکلا ء کے لئے بیٹھنے کی جگہ کم پڑنے لگی ہے،واضح رہے کہ لاہوربار کے وکلا ء کی تعداد 28ہزار سے تجاوز کرگئی ہے اورہرسال تقریباؓ1500 لائسنس یافتہ نئے وکلا اس میں شامل ہوجاتے ہیں۔وکلا کی تعداد میں اضافہ سے سیشن کورٹ،سول کورٹ اور تینوں کچہریوں میں ان کے بیٹھنے کی جگہ کم ہوتی جارہی ہے،وکلا بیٹھنے کی جگہ کا انتظام نہ ہونے کی وجہ سے عدالتوں کے برآمدوں میں بیٹھنے پر مجبور ہیں،وکلاء مدثر چودھری،مجتبیٰ چودھری اور مرزاحسیب اسامہ سمیت دیگر کا کہناہے کہ بار کونسلز کواس مسئلے کا حل نکالنا چاہیے،انہوں نے کہا کہ وکلا کے لئے چیمبرز کی الاٹمنٹ بھی ایک اہم مسئلہ ہے،پنجاب بار کونسل اورلاہور بار حل کے لئے فوری اقدامات کرے

مزید : علاقائی


loading...