پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں ہفتہ وار جنرل پریڈ کا انعقاد

  پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں ہفتہ وار جنرل پریڈ کا انعقاد

  



لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر) پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں ایس پی ہیڈ کوارٹرز سید کرار حسین کی زیرنگرانی ہفتہ وار جنرل پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔ ایس پی سٹی سید غضنفر علی شاہ اور ڈی ایس پی عمر کمپنی ملک اشرف نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ جنرل پریڈ میں ڈولفن فورس، اینٹی رائٹ فورس، ٹریفک پولیس، مجاہد سکواڈ، لیڈیز پولیس، سی آئی اے، ایلیٹ فورس، انویسٹی گیشن ونگ اور تھانہ جات کے اہلکاروں نے لیا۔اس موقع پرایس پی سٹی غضنفر علی شاہ نے جنرل پریڈ کا معائنہ کیا اور پریڈ میں حصہ لینے والے اہلکاروں کا ٹرن آؤٹ بھی چیک کیا۔سیدغضنفرعلی شاہ نے کہا کہ جنرل پریڈ کے انعقاد سے اہلکاروں کے ٹرن آؤٹ اور ڈسپلن کو مزید بہتر بنانا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پریڈ کسی بھی فورس کے ڈسپلن کا بہترین مظاہرہ ہوتی ہے۔آخر میں جنرل پریڈ میں حصہ لینے والے اہلکاروں کے چاق و چوبند دستوں نے مارچ پاسٹ بھی کیا۔

مزید : علاقائی


loading...