غیر قانونی بھرتیاں کیس، آصف ہاشمی پر فرد جرم عائد

غیر قانونی بھرتیاں کیس، آصف ہاشمی پر فرد جرم عائد

  



لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت کے جج امیرمحمد خان نے متروقہ وقف املاک میں غیر قانونی بھرتی کرنے کے کیس میں ملوث پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق چیئرمین متروقہ وقف املاک آصف ہاشمی پر فرد جرم عائد کردی۔احتساب عدالت میں متروقہ وقف املاک کے سابق چیئرمین آصف ہاشمی کے خلاف غیر قانونی بھرتی کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی،عدالت میں آصف ہاشمی کو جیل سے لاکرپیش کیا گیا،گزشتہ روز آصف ہاشمی پر عدالت نے فرد جرم عائد کردی ہے۔ عدالت نے پراسیکیوشن کو ہدایت کی کہ چھٹیوں کے بعد گواہ عدالت میں پیش کریں، عدالت میں نیب نے آصف ہاشمی کے خلاف ریفرنس پیش کررکھا ہے جس میں آصف ہاشمی پر الزام ہے کہ انہوں نے چیئرمین کی حیثیت سے محکمے میں 754 افراد کو غیر قانونی طریقے سے بھرتی کیا جس سے خزانہ کو بھاری نقصان برداشت کرنا پڑا۔

مزید : علاقائی


loading...