16سال کی عمر میں کام کرنا شروع کیا،گلوکارواداکار علی ظفر

 16سال کی عمر میں کام کرنا شروع کیا،گلوکارواداکار علی ظفر

  



لاہور (فلم رپورٹر)اداکار علی ظفر نے کہا کہ انہوں نے16 سال کی عمر میں کام کرنا شروع کردیا تھا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں جب چھوٹا تھا تو یہی سوچتا تھا کہ مجھے اپنی فیملی کے لئے کچھ کرنا ہے اور پہلی نوکری کا معاوضہ 1500روپے ملا۔انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ ایک فائیو سٹار ہوٹل میں لوگوں کے تصاویر بنایا کرتے تھے۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ وہ شہرت کے قائل نہیں ہیں اور وہ اس دنیا میں ایک مہمان کی طرح رہ رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے والدین ان کو ہمیشہ مثبت رہنے کی تلقین کرتے تھے۔

مزید : کلچر


loading...