گلوکارہ بندیا کی آواز میں خضر حیات مون کا لکھا ہوا گیت ریکارڈ 

  گلوکارہ بندیا کی آواز میں خضر حیات مون کا لکھا ہوا گیت ریکارڈ 

  



لاہور(فلم رپورٹر)معروف گلوکار ہ بندیا نامور شاعر خضرحیات مون کا لکھا ہوا سرائیکی گیت ریکارڈ کروائیں گی۔ خضر حیات مون اس سے قبل بہت سارے نامور گلوکاروں کے لئے سپر ہٹ گیت لکھ چکے ہیں جن میں مظہرراہی کا گایا ہوا ”سوہنا معشوق ہووے“ نے دنیا بھرمیں مقبولیت حاصل کی تھی۔گذشتہ روز ایک ملاقات کے دوران گلوکارہ بندیا اور خضر حیات مون کے مابین ایک معاہدہ طے پاگیاہے جس کے تحت گلوکارہ بندیا ان کا لکھا ہوا نیا سرائیکی گیت ریکارڈ کروائیؓ گی جسے بہت جلد سوشل میڈیا پر ریلیز کردیا جائے گا۔

اس گانے کی ریکارڈنگ کا آغاز آج مقامی سٹوڈیومیں کیا جارہاہے۔بندیا نے بتایاکہ انہوں نے خضر حیات مون کا بہت شہرہ سنا تھا جس پر انہوں نے اپنے نئے گانے خضر حیات مون سے لکھوانے کا فیصلہ کیاہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ اب وہ ان کے لکھے ہوئے گیت ریکارڈ کروائیں گی جو ان کے پرستاروں کو بے حدپسند آئیں گے۔

مزید : کلچر


loading...