سنگیتا کا جلد بڑی کاسٹ کے ساتھ نئی فلم بنانے کا اعلان

سنگیتا کا جلد بڑی کاسٹ کے ساتھ نئی فلم بنانے کا اعلان

  



لاہور(فلم رپورٹر) معروف اداکارہ اور فلم ساز سنگیتا نے کہا ہے کہ جدید سینما گھروں کی اپنی پالیسیاں ہیں، وہ ہماری فلموں کو زیادہ شوز نہیں دیتے صرف اپنے نفع و نقصان کو دیکھتے ہیں۔ فلم ”تم ہی تو ہو“کے ہیرو دانش تیمورنے بہت تنگ کیا، تشہیری مہم کے دوران بہانے کرتا رہا، میں اکیلی ہی فلم کی تشہیری مہم چلاتی رہی۔ سنگیتا نے کہا کہ بہت جلد بڑی کے ساتھ ایک فلم شروع کرنے والی ہوں۔ افسوس کے ساتھ کہتی ہوں، نئے سٹارز سینئرز کو اہمیت نہیں دیتے، ان کو سینئر سے سیکھنا چاہئے اور ان کے احترام کی عادت ڈالنی چاہئے۔سنگیتا کا کہنا تھا کہ فلم اچھی ہو یا بری فلم ہوتی ہے، ہم نے ایک کوشش کی ہے اگر عوام کو فلم ”تم ہی توہو“ پسند نہیں آئے گی تو دوسری کوشش پھر کریں گے۔ فلم انڈسٹری کو استحکام دینے کیلئے سینئر فلمسازوں و ہدایت کاروں کو میدان میں آنا ہو گا۔

مزید : کلچر


loading...