پی آئی اے کا 60برس سے زائد عمر کے شہریوں کو کرائے میں 10فیصد رعایت دینے کا فیصلہ

  پی آئی اے کا 60برس سے زائد عمر کے شہریوں کو کرائے میں 10فیصد رعایت دینے کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر) پی آئی اے کی انتظامیہ نے ایک احسن فیصلہ کرتے ہوئے سینئر  سیٹزن کو کرائے کی مد میں 10فیصد رعایت دینے کا اعلان کر دیا ہے۔قومی ایئرلائن ایک بینر تیار کروا رہا ہے جوکہ تمام ایئرپورٹس پر آویزاں کیا جائے گا۔ بینر پر تحریر ہے ”ہم اپنے تمام پیسنجروں کا خیال رکھتے ہیں مگر اب خصوصی طور پر سینئر سٹیزن پیسنجروں کا خیال رکھا جائے گا۔“ اب تمام سینئرپاکستانی شہری ہوائی سفر پر 10فیصد رعایت کے حقدار ہوں گے۔ ترجمان پی آئی اے مشہود تاجور کا کہنا تھا کہ دنیا کی تمام ایئرلائن سینئر سٹیزن کو خصوصی مراعات دیتی ہیں لہٰذا انتظامیہ نے یہ فیصلہ کیا ہے جوکہ 60برس سے زائد عمر کے مسافروں کیلئے ہوگا۔
10 فیصد رعایت
 

مزید :

صفحہ اول -