نئے پاکستان کا حصہ ہونے پر تمام پاکستانیوں کو فخر ہے،گورنر سندھ

  نئے پاکستان کا حصہ ہونے پر تمام پاکستانیوں کو فخر ہے،گورنر سندھ

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر)گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہاہے کہ پاکستان کے لیے اہم وقت ہے نیا پاکستان بن رہا ہے، نئے پاکستان کا حصہ ہونے پرفخر ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ ہرپاکستانی کے لیے قابل فخر ہے کہ ایک دیانت دارشخص ملک کی قیادت کررہا ہے۔عمران اسماعیل نے کہا کہ واشنگٹن میں عظیم رہنما کے لیے شاندار استقبال ہوا، پاکستان کے لیے اہم وقت ہے نیا پاکستان بن رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئے پاکستان کا حصہ ہونے پرفخر ہے، پاکستان زندہ باد۔

گورنر سندھ

مزید : صفحہ اول


loading...