لچک دکھانا غداری،بھارت کو بھرپور جواب دیا جائے،ہیرجٹ

لچک دکھانا غداری،بھارت کو بھرپور جواب دیا جائے،ہیرجٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)فلمسٹارز دیاجٹ اور ہیر جٹ نے کلبھوشن فیصلہ آنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ یہ فیصلہ پاکستان کی بہت بڑی فتح ہے اس سے بھارت کی ہٹ دھرمی اور پاکستان دشمنی عیاں ہو گئی ہے۔اداکارہ دیا جٹ نے کہاکہ پورعی قوم اس فیصلہ سے خوش ہے کیونکہ عالمی عدالت میں پاکستان کا موقف قبول کیا گیاہے کیونکہ ہم حق پر تھے۔اداکارہ ہیر جٹ نے کہاکہ اب پاکستان کو اس معاملے پر بھارت کو کوئی ڈھیل نہیں دینی چاہیئے کیونکہ اتنے حساس مسئلے پر لچک دکھانا پاکستان سے غداری ہوگی۔انہوں نے کہاکہ کلبھوشن پاکستان اور پاکستانی عوام کا دشمن ہے اور اس نے اپنی پاکستان خلاف کاروائیوں کا اعتراف بھی کیاہے اس لیئے بھارتی واویلے کا کوئی نوٹس نہیں لینا چاہیئے کیونکہ اس کی پرانی عادت ہے کہ خود حملہ کرتاہے اور مارپڑنے پر واویلہ کرتاہے کہ اس کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے۔اس لئے وزیر اعظم پاکستان کو پاکستان خلاف بھارتی پراپیگنڈے کا منہ توڑ جواب دینا چاہیئے اور اس پر سخت فیصلے لینے چاہیئں کیونکہ پاکستانی عوام کی بھی یہی خواہش ہے۔
کہ دشمن کو کڑی سے کڑی سزا دی جائے۔

مزید :

کلچر -