سخاوت ناز راکسی تھیٹرمیں ڈرامہ ”محبتاں سچیاں“ میں جلوہ گر

  سخاوت ناز راکسی تھیٹرمیں ڈرامہ ”محبتاں سچیاں“ میں جلوہ گر

  



لاہور(فلم رپورٹر)نامور کامیڈین سخاوت ناز راکسی تھیٹرگوجرانوالہ میں جاری ڈرامہ ”محبتاں سچیاں“ میں جلوہ گر ہیں۔اس ڈرامے کے ہدائتکار شہزاد آسی جبکہ پروڈیوسر کاشی بٹ ہیں۔ سخاوت ناز نے بتایاکہ وہ اپنے سٹیج ڈراموں کے ساتھ ساتھ اپنے گارمنٹس کے بزنس کو بھی وقت دے رہے ہیں ان کے آؤٹ سٹیشن پرستار ایک عرصہ سے ان کے شہرمیں آنے کا کہ رہے تھے اس لئے میں نے راکسی تھیٹر گوجرانوالہ میں پرفارم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ایک سوال کے جواب میں سخاوت ناز نے بتایاکہ انہیں مختلف فلموں کی آفرز بھی آرہی ہیں مگر سٹیج ڈراموں،ٹی وی شوز اور بزنس سے انہیں فرصت ہی نہیں مل رہی کیونکہ فلم فل ٹائم جاب ہے۔

جس کے لئے زیادہ وقت نکالنا پڑتا ہے۔سخاوت ناز نے مزید کہاکہ اس وقت تھیٹر پر فیملی ڈرامہ پیش کیا جارہاہے جس کا ثبوت یہ ہے کہ فیملیز بھی اب سٹیج ڈرامہ دیکھنے آرہی ہیں کیونکہ اب ولگریٹی دور ہو گئی ہے اور آرٹسٹ صرف اپنی پرفارمنس پر توجہ دے رہے ہیں جو خوش آئندہے اب وہ سٹیج کو بھرپور ٹائم دینگے تاکہ ا ن کے پرستار انہیں ایک لمبے عرصے تک دیکھتے اور پیار کرتے رہیں۔

مزید : کلچر