نثاربزمی کی رائیلٹی کا چیک فرزندسید افتخار احمدکے حوالے

Jul 23, 2019


لاہور(فلم رپورٹر)معروف میوزک کمپنی ای ایم آئی (پاکستان)کی جانب سے سینئیر موسیقاراستاد نثار بزمی مرحوم کا چیک ان کے فرزند سید افتخار احمد کے حوالے کردیا۔تفصیلات کے مطابق ای ایم آئی (پاکستان) نے نامور موسیقاروں وں اور گلوکاروں کو رائیلٹی کی ادائیگی بذریعہ چیک کی تھی جس سے ان موسیقاروں اور،گلوکاروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی تھی،گلوکاروں کو یہ چیکس عمید ریاض چیف ایگزیکٹو ای ایم آئی(پاکستان) نے دئیے تھے۔ای ایم آئی (پاکستان) کی طرف سے ان موسیقاروں اور گلوکاروں کے اعزاز میں مقامی ہوٹل میں ایک تقریب منعقد کی گئی تھی جس میں میڈیا کو بھی دعوت دی گئی تھی اس پروگرام کے آرگنائزر گلوکار تنویر آفریدی تھے جو ای ایم آئی (پاکستان) کے ڈائریکٹر پبلک ریلیشن بھی ہیں۔

اس تقریب پذیرائی میں موسیقار ایم ارشد،موسیقار استاد طافوخان،گلوکار طارق طافو،بخشی وزیرعلی کے صاحبزادوں،گلوکار شوکت علی کے صاحبزادے،گلوکارہ افشاں بیگم،ڈائریکٹر فیضیاب صدیقی سمیت صحافیوں کی کثیرتعدادنے شرکت کی تھی۔موسیقار نثار بزمی (مرحوم) کا رائیلٹی چیک تنویر آفریدی نے وصول کیا تھا جسے انہوں نے گذشتہ روز کراچی جاکر ان کی رہائش گاہ پر ان کے صاحبزادے سید افتخار حسین کے حوالے کردیا۔

مزیدخبریں