فنکا رقدرتی ہوتا ہے اسے بنایا نہیں جاسکتا،زباب رانا

  فنکا رقدرتی ہوتا ہے اسے بنایا نہیں جاسکتا،زباب رانا

  



اہور (فلم رپورٹر) ماڈل و ٹی وی اداکارہ زباب رانا نے کہا ہے کہ ہماری سینئر اداکاراؤں بشریٰ انصاری، روح بانو، عظمی گیلانی، شہناز شیخ اور دیگرنے کس ادارے سے اداکاری سیکھی، فنکار تو پیدا ہوتا ہے، اسے بنایا نہیں جاسکتا۔زباب رانا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ میں نے ماڈلنگ سے آغاز کیا لیکن اب ساری توجہ اداکاری پر ہے،شاپنگ مال جاتی ہوں تو مداح سیلفیاں اور آٹوگراف لیتے ہیں تو اچھا لگتا ہے۔دو برس میں تین چار ڈرامہ سیریلزمیں کام کر چکی ہوں، ڈرامہ سیریل بندش میں ہانیہ کے روپ میں مجھے بے حد پسند کیا گیا، مجھے ابتدا ہی میں منجھے ہوئے فنکاروں کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا۔

غیر ملکی فلموں میں کام کرنا ہر فنکار کا حق ہے فن کی کوئی سرحد نہیں ہوتی،بہت جلد مداح مجھے پاکستانی فلموں میں اداکاری کرتے دیکھیں گے۔

میں پیدائشی فنکارہ ہوں، مجھے اداکاری کیلئے کسی اکیڈمی سے تربیت حاصل کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

مزید : کلچر


loading...