ملی نغمے”سبز ہلالی پرچم“ کی شوٹنگ کیلئے یونٹ ناران کاغان روانہ

  ملی نغمے”سبز ہلالی پرچم“ کی شوٹنگ کیلئے یونٹ ناران کاغان روانہ

  



لاہور(شوبزرپورٹر)پانڈا پروڈکشن ملی نغمے ”سبز ہلالی پرچم“ کی شوٹنگ کے لیئے ناران کاغان روانہ ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق گلوکارکے گائے ہوئے ملی نغمے کی ریکارڈنگ کا آغاز ناران کاغان میں کردیا گیاہے جس کے پروڈیوسر عاطف مغل ہیں جبکہ اس کی ڈائریکٹر اسوہ عثمانی ہیں اس گانے میں حصہ لینے کے لیئے 50 کے قریب لڑکے اور لڑکیاں ماڈلز ساتھ گئی ہیں جن میں زیادہ تر نئی ماڈلز ہیں۔ اس کی شوٹنگ ناران کاغان،ہنزہ ویلی،کچورہ لیک،شنگریلہ لیک،خنجیرہ پاس،چائنہ بارڈر کے ساتھ مکمل کی جائیگی جبکہ گانے کی باقی شوٹنگ لاہو کے مختلف مقامات پر کی جائیگی۔اس کے پروڈیوسر عاطف مغل کا کہنا ہے کہ اتنے زیادہ ماڈلز کو لائن اپ کرنا بہت بڑا ٹاسک ہے اور مجھے خوشی ہے کہ میں اسے پورا کررہاہوں انشاء اللہ جلد اس کو مکمل کر کے جلد ریلیز کیا جائیگا ہ

مزید : کلچر


loading...