نیب کاسابق ناظم بلدیہ ٹاؤن کامران اختر اور دیگرکیخلاف کارروائی کا فیصلہ

نیب کاسابق ناظم بلدیہ ٹاؤن کامران اختر اور دیگرکیخلاف کارروائی کا فیصلہ

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر)قومی احتساب بیورو(نیب) نے ایم کیوایم رہنما،سابق رکن سندھ اسمبلی اور ناظم بلدیہ ٹاؤن کامران اختر اور دیگرکیخلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیاہے۔نیب ذرائع کے مطابق کامران اختراور دیگر نے عہدے کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے بڑے پیمانے پر بدعنوانی کی۔تفصیلات کے مطابق سابق ایم کیو ایم رہنما کامران اختر بھی نیب کے ریڈار پر آگئے، نیب نے کامران اختر اور دیگرکیخلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا ہے۔نیب نے میونسپل کمشنر ڈسٹرکٹ ویسٹ کو کال اپ نوٹس جاری کرتے ہوئے آج(منگل)23جولائی کو صبح 11 بجے نیب دفتر ویسٹ پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔نیب کی جانب سے بھیجے گئے خط میں کہا گیاہے کہ میونسپل کمشنر آمدن اور اخراجات کے تفصیلی کاغذات کے ساتھ پیش ہوں، کامران اختراور دیگر نے عہدے کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے بڑے پیمانے پر بدعنوانی کی۔خط میں میونسپل کمشنر سے 1 دسمبر 2005 سے کامران اختر کے عہدے پر تعینات رہنے تک کی تصدیقی تفصیلات طلب کی ہیں اور تمام ناظم، چیئرمین، ایڈمنسٹریٹرز، ٹی ایم اوز اور ٹی اوز ٹاؤن کے بجٹ ذاتی معاملات خصوصی گرانٹ اور متعلقہ فائل بھی ہمراہ لانے کی ہدایت کی ہے۔میونسپل کمشنر سے بینک اکاؤنٹس کی تفصیل، اکاؤنٹ اسٹیٹمنٹ کیش بک اور چیک ایشو ہونے والا رجسٹر بھی ہمراہ لانے کی ہدایت کی گئی ہے، نیب حکام کی جانب سے ابتدائی تفتیش کے بعد انکوائری کو آگے بڑھایا جائے گا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر