اپوزیشن کو25 جولائی کو باغ جناح میں جلسہ کرنے کی اجاز ت مل گئی

   اپوزیشن کو25 جولائی کو باغ جناح میں جلسہ کرنے کی اجاز ت مل گئی

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈسٹرکٹ ایسٹ کی انتظامیہ نے مشترکہ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے 25 جولائی کو یوم سیاہ کے موقع پر باغ جناح میں منعقد ہونے والے جلسہ کی اجازت دے دی ہے۔پیپلزپارٹی سندھ کے جنرل سیکرٹری وقار مہدی کی جانب سے18جولائی کو جلسہ کی اجازت کے لیے درخواست  ڈپٹی کمشنرایسٹ کے پاس جمع کروائی گئی تھی۔پیرکی صبح ڈپٹی کمشنر ایسٹ کی جانب سے باقاعدہ تحریری طور پر جلسہ کے لئے اجازت نامہ جاری کردیا گیاہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر